۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
العراق يدمر وكرا لعصابات "داعش" في ديالى

حوزه/ عراق کے شمالی علاقوں میں، اس ملک کی فورسز نے ہوائی آپریشن کر کے 5 داعشی دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری اور دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کو ختم کرنے کے حکومت عراق کے منصوبے کے تحت، جمہوریہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی علاقوں میں ہوائی آپریشن کر کے 5 داعشی دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی انسداد دہشت گرد فورسز نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ہوائی آپریشن کر کے شمالی عراق کے صوبۂ کرکوک میں 5 داعشی عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کے حکم سے کیا گیا تھا جبکہ عراقی فورسز نے مئی کے مہینے میں بھی خبر دی تھی کہ انہوں نے کرکوک میں ہوائی آپریشن کرکے 6 داعشی اور تکفیری عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی حکومت نے دسمبر 2017ء میں داعشی اور تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے تمام علاقوں کے آزاد ہونے کی خبر دی تھی تاہم ابھی بھی کچھ علاقے خاص طور پر دیالی، الانبار، صلاح الدین اور نینویٰ میں داعش کے عناصر چھپے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے عراقی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .